مشرقی یوکرین میں ریفرنڈم

ایک مقامی خاتون ریفرنڈم کے دوران بیلٹ حاصل کرنے کے لیے ایک دستاویز پر دستخط کر رہی ہیں۔

لوگوں کی ایک لمبی قطار ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن کے باہر اپنی باری کا انتظار کر رہی ہے۔

ایک خاتون اپنا حق رایے دہی استعمال کر رہی ہے۔

ووٹ ڈالنے کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک جاری رہے گا۔

یوکرین کے دو مشرقی شہروں میں ملک سے علیحدگی کے لیے "عجلت" میں ترتیب دیا گیا ریفرنڈم اتوار کو منعقد ہوا۔

مارچ میں یوکرین کا جزیرہ نما کرائمیا بھی ایک ریفرنڈم کے ذریعے روس کے ساتھ شامل ہوگیا تھا۔

علیحدگی پسندوں کا ایک رہنما ووٹ ڈال رہا ہے۔

لوگوں کی ایک بڑی تعداد بیلٹ حاصل کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن کے باہر جمع ہے۔

روس نواز علیحدگی پسند کہہ چکے تھے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اس ریفرنڈم میں شریک ہو گی۔

روس نواز مسلح افراد ووٹنگ کے عمل سے پہلے اپنی رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔