یوکرین: بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی

یوکرین میں حالیہ ہفتوں کے دوران حکومتی افواج اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یوکرین کی حکومت روس پر مشرقی یوکرین میں بدامنی پھیلانے کا الزام لگاتی ہے جبکہ روس اس کی تردید کرتا ہے۔

جرمن چانسلر آنگیلا مرخیل پیر کو واشنگنٹن پہنچ رہی ہیں جہاں وہ صدر براک اوباما سے یوکرین میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے مذاکرت کریں گی۔

 

مشرقی یوکرین میں روسی زبان بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق یوکرین میں جاری جنگ میں اپریل سے اب تک لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

یوکرین میں گزشتہ سال باغیوں کی طرف سے شروع کی گئی لڑائی کے بعد 5,600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

لڑائی کے دوران شہری علاقوں میں مارٹر گولے اور راکٹ گرنے کے واقعات بھی پیش آتے رہے ہیں۔

چانسلر مرخیل، یوکرین کے صدر پورو شینکو، روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور فرانسیسی صدر فرانسواں اولاند نے بیلا روس کے دارالحکومت منسک میں بدھ کو ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔