یوکرین اور روس کے درمیان ’جنگ بندی پر اتفاق‘

یوکرینی فوجیں ملک کے مشرقی علاقے میں روس نواز باغیوں کے خلاف لڑائی میں مصروف ہیں۔

روس کو حال ہی میں باغیوں کی زیر قبضہ شہر لوہانسک میں امداد بھیجنے پر یوکرین اور مغرب کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔

نیٹو کے اندازوں کے مطابق کم ازکم ایک ہزار روسی فوجی یوکرین میں ہیں۔

زیادہ تر جھڑپیں باغیوں کے مضبوط گڑھ  ڈونٹسک اور اس کے گردو نواح میں ہوئیں۔

یوکرین اور مغربی ممالک یہ کہتے آئے ہیں کہ روس مشرقی یوکرین میں براہ راست مداخلت کر رہا ہے لیکن ماسکو ان الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے۔

روس نواز باغی ایک چیک پوسٹ پر کھڑا ہے۔

 روس نواز باغیوں اور سرکاری فورسز کے درمیان کئی ماہ سے لڑائی جاری تھی اور اس دوران دو ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

مشرقی یوکرین میں لڑائی کے باعث میں ہزاروں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔