یوکرین میں جھڑپیں اور کشیدہ تعلقات

یوکرین کے مشرقی علاقوں میں روس نواز اور یوکرین کے حامیوں کے درمیان مظاہروں کے دوران جھڑپیں ہوئیں۔

اس مظاہروں کے دوران تشدد کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔

 تشدد کے ان واقعات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

روس کے حامی ماسکو سے الحاق کا مطالبہ لے کر سرکاری عمارتوں پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔

یوکرین کے حمایتی ریلی کے دوران مارچ کر رہے ہیں۔

یوکرین کا حمایتی ایک شخص نعرے لگا رہا ہے۔

یوکرین کے حمایتی آپس میں گفتگو کر رہے ہیں۔

مغربی ممالک ماسکو پر مشرقی یوکرین میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہے جب کہ روس اس کی تردید کرتا ہے۔

امریکہ نے یوکرین میں جاری بحران کے پیش نظر پیر کو روس کے سات افراد اور17 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی۔

روس نواز مسلح علیحدگی پسندوں کے زیرِ قبضہ شہروں اور قصبوں کی تعداد گیارہ ہے۔