عمر کوٹ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز، ماروی

سندھ کے دیہی علاقوں میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم 'ہینڈز' نے عمرکوٹ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اپنے ایک پراجیکٹ کے تحت 'ماروی' کا نام دیا ہے۔

ماروی ہیلتھ ورکرز کا کوئی یونیفارم نہیں بلکہ یہ مقامی خواتین جیسا روایتی لباس پہنتی ہیں

یہ ہیلتھ ورکرز مقامی افراد کو ادویات کے استعمال کے طریقے بھی بتاتی ہیں

سندھ کے دیہی علاقوں میں اکثر مقامات پر صحت کی بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں۔ ایسے میں ان لیڈی ہیلتھ ورکرز کی موجودگی ایک غنیمت ہے

یہ ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بیمار خواتین اور بچوں کا علاج کرتی ہیں

دیہات کی خواتین کو ایک جمع کرکے صحت کے حوالے سے لیکچرز بھی دیے جاتے ہیں

ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر خواتین کو حفظانِ صحت کے بنیادی اصول بتاتی ہیں

ان خواتین کو بنیادی طبی سہولتوں کی فراہمی کی پانچ سالہ تربیت دی گئی ہے۔

ماروی ہیلتھ ورکرز زیادہ پڑھی لکھی نہیں مگر صحت کے بنیادی اصول اور علاج معالجے میں تربیت یافتہ ہیں