تارکین وطن کی ریکارڈ تعداد نے یورپ پہنچنے کی کوشش کی

اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 37 ہزار تارکین وطن نے بحیرہ روم میں سفر کیا۔

گزشتہ سال اسی عرصے میں تارکین وطن کی آمدورفت کی شرح سے 83 فیصد زیادہ ہے۔

تارکین وطن کا تعلق شام، نائیجریا، مالی اور ایریٹریا سے ہے جو جنگ، سیاسی جبر اور معاشی مشکلات سے فرار حاصل کرنے کے لئے وہاں سے نقل مکانی اختیار کر رہے ہیں۔

اٹلی نے دوسرے یورپی یونین کے ممالک سے ان تارکین وطن کو عارضی پناہ گاہوں میں رکھنے کے لیے امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانیہ کے ایک عہدیدار کے مطابق ممکنہ طور لیبیا کے تقریباً پانچ لاکھ افراد اس موسم سرما میں بہتر زندگی کی تلاش میں بحیرہ روم کے خطرناک سمندر کو پار کرنے کی کوشش کریں گے۔

حال ہی میں بحیر روم کو ایک خطرناک سفر کے ذریعے پار کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔