دنیا بھر میں پانچ کروڑ بچے بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے: رپورٹ

یونیسف کے مطابق دنیا میں لگ بھگ پانچ کروڑ بچے یا تو اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے یا پھر اندرون ملک ہی انھیں دربدری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دنیا میں پناہ گزینوں کی کل تعداد کا نصف بھی بچوں پر مشتمل ہے جو کہ گزشتہ دہائی کی نسبت دگنی تعداد بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2015ء تک دنیا کی آبادی کا تیسرا حصہ بچوں پر مشتمل تھا۔

اپنی ایک تازہ رپورٹ میں یونیسف کا کہنا تھا کہ دنیا میں پر تشدد واقعات کے باعث تقریباً دو کروڑ 80 لاکھ بچوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تقریباً 45 فیصد پناہ گزین بچے صرف دو ملکوں، افغانستان اور شام سے تعلق رکھتے ہیں۔

تقریباً دو کروڑ تارکین وطن بچے ایسے ہیں جو غربت اور جرائم پیشہ گروہوں کے تشدد کے باعث اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

تقریباً دو کروڑ تارکین وطن بچے ایسے ہیں جو غربت اور جرائم پیشہ گروہوں کے تشدد کے باعث اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

رپورٹ میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ ان بچوں کو تحفظ، تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرے۔