شام سے امریکی افواج کی واپسی: ری پبلکن رہنماوں کو تشویش

Your browser doesn’t support HTML5

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کبھی ختم نہ ہونے والی جنگوں کے خلاف ہیں۔ انھوں نے شام سے امریکی افواج کی واپسی کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے چند ہفتوں کی بجائے چار مہینے کا وقت دیا ہے جبکہ صدر کی خود اپنی جماعت کے اہم اراکین فکر مند ہیں کہ شام سے امریکی افواج نکل آئیں تو یہ ان کے مفادات میں نہ ہو گا۔