معروف اداکار پال واکر کی حادثاتی موت

ہالی ووڈ کے 40 سالہ اداکار پال واکر امریکہ میں ہفتہ کو ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

پال واکر کو 'فاسٹ اینڈ فیوریئس' سیریز کی فلم کے ایک مرکزی کردار سے شہرت ملی۔

جائے حادثہ پر پال واکر کے مداحوں نے گل دستے رکھ کر اظہار تعزیت کیا۔

پال واکر عطیات جمع کرنے کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے اور حادثے کے وقت گاڑی ان کے دوست چلا رہے تھے۔

گاڑی کو لاس اینجلس میں حادثہ پیش آیا۔

 پال واکر نے فلموں میں اپنا کریئر بطور معاون اداکار 2000 کی دہائی میں شروع کیا۔

واکر کی دیگر فلموں میں 2006ء میں ریلیز ہونے والی ’ایٹ بیلو‘ شامل ہے جس میں انھوں نے ایک ایسے ٹرینر کا کردار ادا کیا تھا جو قطب شمالی میں آنے والے ایک طوفان کے بعد وہاں پھنسے اپنے کتوں کو بچاتا ہے۔

جائے حادثہ پر پال واکر کے مداح افسردہ کھڑے ہیں۔

ایک لڑکی جائے حادثہ کے قریب پھول رکھ رہی ہے۔

واکر 'فاسٹ اینڈ فیوریئس' سیریز کی نئی فلم میں بھی کام کر رہے تھے جب کہ وہ حال ہی میں ریلیز کے لیے تیار سسپنس فلم 'آورز' میں کام کر چکے تھے۔