بالٹیمور میں صورت حال کشیدہ، نیشنل گارڈز تعینات

ایک سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد وہاں ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا گيا۔

فریڈی گرے کی تدفین کے موقع پر میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں پرتشدد احتجاج پھوٹ پڑے جس کے دوران کم از کم سات پولیس افسران شدید زخمی ہوئے۔

بالٹیمور شہر میں متعدد مقامات پر لوٹ مار اور آتشزدگی کے واقعات دیکھے گئے.

بالٹیمور میں تشدد کی واقعات سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈ طلب کر لی ہے۔۔

فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

کئی گنھٹے تک پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ جاری رہی۔

 

بالٹیمور میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ ملک کے مشرق میں واقع شہر کے کچھ حصوں میں نیشنل گارڈ کے اہلکار پوزیشن سنبھال رہے ہیں۔

بالٹیمور شہر میں متعدد مقامات پر آتشزدگی کے واقعات دیکھے گئے۔

حالات پر قابو پانے کے لیے حکام تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

بالٹیمور کی میئر سٹفنی رالنگ بلیک نے ایک ہفتے کے لیے شہر میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔