ہلمند میں فوجی اڈے کا کنٹرول افغان افواج کو منتقل

کیمپ بیسچین  سے اتوار کو منعقدہ ایک تقریب میں برطانوی پرچم اتارا گیا۔

اب محدود تعداد میں فوجی اہلکار ملک میں موجود رہیں جو کابل میں واقع برطانیہ کے زیرِ انتظام ایک تربیتی اکیڈمی میں ہوں گے۔

کیمپ بیسچین 2006 کے بعد سے برطانوی افواج کا افغانستان میں مرکزی اڈہ رہا ہے۔

اپنی تعیناتی کے عروج کے دنوں کے دوران، اتحاد کے اس مشترکہ اڈے پر 40000 تک اہل کار موجود تھے.

برطانوی وزیر دفاع نے افغانستان میں خدمات سر انجام دینے والے اپنے فوجیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ایسے میں جب ملک سے فوجوں کا انخلا جاری ہے، دسمبر کے بعد ملک میں 12000 غیر ملکی فوجی موجود رہیں گے۔

برطانیہ نے ہلمند کی کمان اپریل میں امریکی فوجیوں کے حوالے کر دی تھی اور حالیہ مہینوں میں تمام فوجی سازوسامان ملک واپس بھجوایا جا رہا ہے۔

کیمپ سے امریکی پرچم کو طے شدہ وقت پر نیچے اتار لیا گیا۔

برطانوی اور امریکی فوج نے افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں اپنی لڑاکا کارروائیاں بند کر دی ہیں۔