شارلٹ میں مظاہرے، ایمرجنسی نافذ

مظاہرین شارلٹ میں ایک سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

رواں ہفتے ایک سیاہ فام شخص پولیس افسر کی گولی سے موت کا شکار ہوا تھا جس کے بعد ان مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا۔

شارلٹ کی میئر جینیفر رابرٹس نے کہا کہ انھوں نے واقعے کی "مفصل اور شفاف" تحقیقات کا عزم ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

شمالی کیرولائنا کے گورنر پیٹ مکرورے نے کہا ہے کہ کسی کو بھی شہریوں کے جان و مال اور املاک کو نقصان پہنچانے اور افراتفری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

گورنر نے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربر کی گولیوں کا استعمال کیا۔

منگل کی رات ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس اور احتجاج کرنے والوں میں جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں 16 پولیس اہلکاروں سمیت 24 افراد زخمی ہو گئے تھے۔