مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے گھر میں پھنسے خاندان کو بچا لیا گیا

Your browser doesn’t support HTML5

کیلیفورنیا میں طوفان کی وجہ سے مٹی کا تودہ گرنے سے اپنے ہی گھر میں پھنس جانے والے 5 لوگوں کے ایک خاندان کو امریکی کوسٹ گارڈ نے بچا لیا۔ مٹی کے تودے نے کیلیفورنیا کے علاقے سانتا باربرا کے قریب بہت سے گھروں اور سٹرکوں کو نقصان پہنچایا۔ اس طوفان کی وجہ سے کم ازکم 15 افراد ہلاک ہوئے۔