امریکہ میں ہاتھی دانت کی تلفی

ہاتھیوں کے غیر قانونی شکار اور ہاتھی دانت کی تجارت کی روک تھام کے سلسلے میں امریکی محکمہ ماہی گیری و جنگلی حیات نے رواں ہفتے 6 ٹن ہاتھی دانت کو تلف کیا۔

یہ ہاتھی دانت گزشتہ 25 برسوں میں قبضے میں لیے گئے تھے۔

 ان ہاتھی دانت میں سے بعض پر باریک نقش و نگاری بھی کی گئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تلف کیے گئے ہاتھی دانت کا ذخیرہ اندازاً 2,000 مردہ ہاتھیوں سے حاصل ہوا ہو گا۔

جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سرگرم کارکنوں کا مننا ہے کہ تلفی کا حالیہ عمل ہاتھی دانت کی خرید و فروخت میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ہاتھی دانت کی تجارت 1989ء میں بین الاقوامی تجارت اور معدوم ہوتے جانوروں کی نسل کے ایک معاہدے کے تحت غیر قانونی قرار دی جا چکی ہے۔

بعض ایشیائی ممالک میں ہاتھی دانت کی بہت مانگ ہے اور اسے روایتی ادویات اور مختلف انواع کے زیورات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اب بھی افریقی ہاتھیوں کا غیر قانونی شکار بہت عام ہے۔

 کرشنگ مشین ہاتھی دانت کو پستے ہوئے۔

امریکی محکمہ ماہی گیری و جنگلی حیات نے کولوراڈو میں تلف کیے گیے ہاتھی دانت