چیک ہیگل کی بگرام ائیر بیس پر فوجیوں سے ملاقات

وزیر دفاع چیک ہیگل نے اپنے 28 سالہ ایک فوجی بووی برگڈل کی رہائی کے بدلے پانچ افغان شدت پسندوں کو چھوڑنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

افغانستان میں آمد پر چیک ہیگل نے اپنے ایک بیان میں توقع کا اظہار کیا کہ قیدیوں کے تبادلے سے دہشت گردوں سے تعلقات میں مدد ملے گی۔

برگڈل کو 30 جون 2009ء کو افغانستان سے اغواء کیا گیا تھا اور انھیں پاکستانی سرحد کے قریب پرامن طور پر امریکہ کی اسپیشل فورسز کے حوالے کیا گیا۔

2014ء کے اختتام کے بعد افغانستان سے دوطرفہ سکیورٹی معاہدے طے پانے کی صورت میں وہاں صرف 9,800  امریکی فوجی تعینات ہوں گے۔

بگرام ائیر بیس پر وزیر دفاع چیک ہیگل امریکی فوجیوں سے بھی ملے۔

چیک ہیگل افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع کے ہمراہ افغانستان میں تعینات امریکی سفیر جیمز کننگھم۔

افغانستان میں لڑائی کے دوران زخمی ہونے والے امریکی فوجی سے چیک ہیگل مل رہے ہیں۔