کلنٹن اور ٹرمپ میں پہلا صدارتی مباحثہ

امریکہ میں منصب صدارت کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ڈیموکریٹک حریف ہلری کلنٹن کے مابین انتخابات کے قبل پہلا براہ راست مباحثہ پیر کو نیویارک میں منعقد ہوا۔

دونوں حریفوں کا محصولات، معیشت، نسلی امتیاز اور دہشت گردی سے متعلق ایک دوسرے سے کڑے سوال و جواب دیکھنے میں آئے۔ 

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کئی سالوں تک سرکاری عہدوں پر رہنے والی کلنٹن کی کامیابیاں ناکافی ہیں۔

Patung dari batu-batu yang seimbang terlihat selama kompetisi menyusun batu-batuan "European Stone Stacking Championships 2019" di kota Dunbar, Skotlandia.

خارجہ پالیسی اور معیشت کے امور پر متعدد بار دونوں میں تکرار بھی ہوئی۔

کلنٹن کا کہنا تھا کہ ان کے حریف کی ٹیکس پالیسیز سے امیروں کو مزید فائدہ ہوگا جب کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کلنٹن کے پاس صرف "باتیں ہیں، عملاً کچھ نہیں۔"

پہلاصدارتی مباحثہ ریاست نیویارک کے شہر ہیمپسٹڈ کی ہافسرا یونیورسٹی میں ہوا۔

رائے عامہ کے جائزوں میں دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلہ بہت سخت ہے۔

امریکہ میں منصب صدارت کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ہلری کلنٹن اپنے شوہر بل کلنٹن کے ہمراہ۔

امریکہ میں منصب صدارت کے لیے ریپلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی فیملی کے ہمراہ۔

ورجینیا میں مسلم پبلک افیئرز کونسل نے ایک مباحثہ منعقد کیا جس میں کثیر تعداد مسلمان امریکیوں کی تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب امریکہ بیس ٹریلین ڈالر کا مقروض ہے ایک کاروباری شخص کو ہی صدر بننا چاہیئے۔