لوزیانا: موسلا دھار بارشیں اور سیلاب

امریکہ کی جنوبی ریاست لوزیانہ میں موسلا دھار بارشوں کے بعد  سیلاب کے باعث سنگین صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

نیشنل گارڈ کے دستوں نے کہا ہے کہ اُنھوں نے ہفتے کی شام 1000 سے زائد افراد کو بچا لیا ہے۔

مسی سیپی اور بیٹن روج میں بھی شدید موسلہ دھار بارشیں ہوئی ہیں۔

طوفانی نظام کے باعث پورے علاقے کا نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔

موسلا دھار بارشوں کے باعث قریبی ریاست ٹیکساس میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

نیشنل گارڈ کے دستے لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کا بندوبست کر رہے ہیں۔