آسکر ايوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

ایما سٹون نے فلم لا لا لینڈ میں اچھی کارکردگی پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ 

سال کی بہترین فلم کا اعزاز مون لائیٹ نے حاصل کیا۔

بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ مہرشالا علی نے اپنے نام کیا۔

کیسی افلیک کو فلم "مانچسٹر بائی دا سی" میں ان کی اداکاری پر بہترین اداکار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بہترین دستاویزی فیچر فلم کا ایوارڈ او جے: میڈ ان امریکہ نے حاصل کیا۔

غیر ملکی زبان میں بنائی گئی فلموں کے شعبے میں بہترین فلم کا آسکر ایران کی فلم دی سیلزمین کے حصے میں آیا۔ اس فلم کے مصنف و ہدایتکار اصغر فرہادی کے لیے یہ دوسرا آسکر ایوارڈ تھا۔ 

بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ لا لا لینڈ کے ڈائریکٹر ڈامین شازیل کے حصے میں آیا۔

امریکی گلوکار جسٹن ٹمبرلیک آسکر ایوارڈ کی منعقدہ تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
 

فلم فینسز کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ وائلا ڈیوس نے اپنے نام کیا۔

مختلف کٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار اور اداکاراؤں کا ایک گروپ فوٹو۔

89 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب میزبان وارن بیٹے نے بہترین فلم کا اعلان کرتے ہوئے مون لائیٹ کی جگہ غلطی سے لا لا لینڈ کا اعلان کر دیا۔