امریکہ: ریپبلکنز نے سینیٹ میں اکثریت حاصل کر لی

امریکہ میں منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ریپبلکنز کو سینیٹ میں اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔

ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹک کے بعض اراکین نے اپنی اپنی سیٹیں جیتی ہیں.

ری پبلیکنز کو امریکہ میں عام طور پر زیادہ قدامت پسند سیاسی پارٹی خیال کیا جاتا ہے۔

ان وسط مدتی انتخابات میں  ریپبلکنز جماعت نے ایوان نمائندگان میں بھی اپنی پوزیشن مزید مستحکم کی ہے۔

 ریپبلکنز جماعت کو ایوان نمائندگان میں پہلے ہی سے اکثریت حاصل ہے۔

اِن انتخابات میں ایوان ِنمائندگان کی تمام کی تمام 435 نشستوں، جب کہ سینیٹ کی 100 سیٹوں میں سے ایک تہائی نشستوں کے لیے الیکشن ہوا۔

کنٹکی سے ریپبلکن مچ میک کونل نے اپنی نشست پر دوبارہ کامیابی حاصل کی اور وہ سینیٹ میں اکثریتی رہنما ہوں گے۔

ریپبلیکن پارٹی نےآرکنسس، کلوراڈو، آئیوا، مونٹینا، نارتھ کیرولائنا، ساؤتھ ڈکوٹا اور ویسٹ ورجینیا میں جیت حاصل کی ہے۔

90살 생일을 맞은 영국의 엘리자베스 2세 여왕(오른쪽)이 윈저성 주변에 모인 축하 인파와 만나고 있다.

ن انتخابات کے نتیجے میں اس بات کا تعین ہوگا کہ آیا کانگریس میں ڈیموکریٹس کو کنٹرول حاصل ہوتا ہے یا ری پبلکنز اپنی گرفت مضبوط بناتے ہیں۔