امریکہ کے فوجی اڈے ’فورٹ ہڈ‘ میں فائرنگ

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے فوجی اڈے "فورٹ ہُڈ" میں ایک فوجی سکیورٹی پر مامور ہے۔

اس بیس میں ایک فوجی نے فائرنگ کر کے تین اہلکاروں کو ہلاک اور 16 افراد کو زخمی کر دیا۔

کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملی نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا اہلکار نفیساتی دباؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے ان دنوں زیر علاج تھا۔

صدر براک اوباما نے اس حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

اس فوجی اڈے پر فائرنگ کی خبر سب سے پہلے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس کے ذریعے منظر عام پر آئی۔

فائرنگ کرنے والا اہلکار 2011 میں چار ماہ تک عراق کی جنگ میں تعینات رہ چکا تھا۔

2009 میں بھی اسی فوجی اڈے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

ایک فوجی افسر نے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی تو فائرنگ کرنے والے اہلکار نے خود کو بھی پستول سے گولی ماری۔