امریکہ: سینما گھر میں فائرنگ سے دو ہلاک

امریکہ کی جنوبی ریاست لوزیانا میں ایک سینما گھر میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور کم از کم آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حملہ لافیئٹ شہر کے گرینڈ تھیٹر میں فلم ’ٹرین ریک‘ کی نمائش کے دوران کیا گیا۔

فائرنگ کے بعد 58 سالہ حملہ آور نےخود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے سنیما کے بڑے ہال میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔

حملے کے بعد دیگر سینما گھروں میں پولیس تعینات کر دی گئی۔