صدر اوباما کا دورہ سعودی عرب

سعود عرب میں امریکہ کے صدر براک اوباما کا امریکی سفارت کار جوزف پرتپاک استقبال کر رہے ہیں۔

امریکی صدر براک اوباما نے ریاض میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان سے ملاقات کی۔

اوباما نے یمن میں مخاصمت بند کرنے کی حالیہ کوششوں اور سارے یمن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے کے شاہ کے عزم کا خیر مقدم کیا۔

خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کے دوران امریکہ اور اُس کے عرب اتحادی درپیش مشکل معاملات پر گفتگو کریں گے۔

امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا سبب بنیادی طور پر علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کی مختلف حکمت عملیوں اور اولیت کے معاملے پر ہے۔

صدر اوباما کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ سعودی عرب کا چوتھا دورہ ہے۔

ایران اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے حوالے سے اختلافی انداز کے باعث امریکہ اور سعودی عرب میں تناؤ بڑھا ہے۔