امریکہ: کالج میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

ایک مسلح شخص نے امریکی ریاست، اوریگن کے ایک کمیونٹی کالج میں فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔

فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔

صدر اوباما نے کمیونٹی کالج میں فائرنگ سے 10 افراد کی ہلاکت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسلحہ کے کنٹرول کے حوالے سے قانون سازی پر زور دیا ہے۔

ڈگلس کاونٹی پولیس کمشنر چیرس بوائس  کے مطابق ملزم شوٹر پولیس کی تحویل میں ہے۔

واقعے کے بعد کالج کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق امپکوا کمیونٹی کالج میں 3000 سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔