اورلینڈو: متاثرین سے یکجہتی کے لیے شمعیں روشن اور دعائیہ تقاریب

ایک شخص مرنے والوں کی یاد میں شمع روشن کر رہا ہے۔

اورلینڈو میں فائرنگ کے واقعے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے شہریوں نے شمعیں روشن کیں۔

مہلک حملے کے بعد فضا سوگوار ہے۔

اورلینڈو میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد فائرنگ میں مرنے والوں کی یاد میں خاموش کھڑی ہے۔

پیر کی صبح ہی سے لوگ کلب کے قریب واقع ایک مقام پر جمع ہونا شروع ہو گئے اور ایک مخصوص جگہ پر پھول رکھ کر حملے میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ارولینڈو میں فائرنگ کے مہلک حملے میں مارے جانے والوں کی تصاویر۔

شام کو لوگوں نے شمع روشن کیں اور ہلاک شدگان کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

امریکی شہر اورلینڈو کے علاوہ جرمنی میں دعائیہ تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔

اسپین میں بھی ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آسٹریلیا میں بھی دعائیہ تقریبات کے ساتھ شمعیں بھی روشن کی جا رہی ہیں۔