امریکہ کے صدر براک اوباما بھارت کے تاریخی دورے پر

صدر اوباما مہاتما گاندھی کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا رہے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روایت سے ہٹ کر خود ہوائی اڈے پر امریکی صدر کا استقبال کیا۔

صدارتی محل پہنچنے پر امریکی صدر مخصوص ہندوستانی انداز میں سلام یعنی 'نمستے' کر رہے ہیں۔

صدر براک اوباما کو صدارتی محل آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

صدر براک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نئی دہلی آمد پر بھارتی وزیراعظم کے ہمراہ

بھارتی وزیراعظم مودی اور امریکی صدر غیر رسمی انداز میں محو گفتگو

اوباما اپنے اس دورے میں نریندر مودی کے ساتھ عوام سے ریڈیو پر بھی خطاب کریں گے۔

صدر براک اوباما کی حفاظت پر مامور امریکی سکیورٹی اہلکار۔