ہلری اور ٹرمپ کی نیویارک میں کامیابی

امریکہ میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے ڈیموکریٹ اور رپبلکن جماعتوں کے پرائمری انتخابات میں منگل کو نیویارک میں ووٹ ڈالے گئے۔

ریاست نیویارک میں تمام امیدواروں نے بہت جوش و خروش سے انتخابی مہم چلائی۔

امریکی ریاست نیویارک میں ہونے والے پرائمری صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلری کلنٹن نے کامیابی حاصل کر لی۔

ڈیموکریٹ ہلری کلنٹن نے 57 فیصد اور ان کے حریف ورمونٹ سے سینیٹر برنی سینڈرز نے 42 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

Tuesday primaries in New York State

ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے خواہاں ٹرمپ نے 60 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

فتح کے بعد ٹرمپ نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک زبردست ہفتہ رہا۔"

رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل مندوبین کی حمایت حاصل کرنے کے مقابلے میں بھی ٹرمپ اور کلنٹن اپنے اپنے حریفوں سے خاصے آگے ہیں۔