ٹرمپ کے خلاف امریکی شہروں میں مظاہرے جاری

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔

کنساس میں ٹرمپ کے خلاف جاری احتجاج میں ایک عورت پلے کارڈ اٹھائے کھڑی ہے جس پر درج ہے ’ٹرمپ کو روکو‘۔

نیو یارک میں پولیس کسی غیر معمولی کشیدگی سے نمٹنے کے لیے تیار کھڑی ہے۔

مظاہرہ کرنے والے گروپس نے کہا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں امریکہ بھر کے کئی شہروں میں مظاہروں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یہ مظاہرے ان خدشات کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں کہ ٹرمپ کے صدارتی دور میں امریکیوں کے شہری حقوق کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مظاہرین نے لاس اینجلس میں دیوار پر ٹرمپ مخالف نعروں والے پوسٹر آویزاں کر رکھے ہیں۔

مظاہرین نے تارکین وطن، مسلمانوں اور خواتین کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع بیانات کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔