فلپائن میں امریکہ کی امدادی کارروائیوں جاری

امریکہ کا ایک بحری بیڑہ ’’یو ایس ایس جارج واشنگٹن‘‘ امدادی سامان لے کر بدھ کو فلپائن کے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقے میں پہنچا۔

جہاز سے ہنگامی امداد کی اشیاء تکلوبان شہر میں پہنچائی جائیں گی۔

 تکلوبان شہر جمعہ کو آنے والے شدید ترین سمندری طوفان سے تقریباً مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔

فلپائن میں حکام نے طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کو پہلے لگائے گئے اندازوں سے کم ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ان کے بقول اب تک 1774 افراد ہلاک ہوئے۔

پینٹا گون کا کہنا ہے کہ طیارہ بردار جہاز کے علاوہ چار دیگر چھوٹے بحری جہاز بھی خلیج لیاتی پہنچے جو کہ روزانہ لاکھوں لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

طیارہ بردار بیڑے پر سوار ہیلی کاپٹر اور فوری اُڑان لینے والے طیارے تکلوبان شہر میں زندگی بچانے کی ضروری ادویات فراہم کریں گے۔

Maonyesho ya fataki katika Opera House na daraja maarufu la Bandarini wakati wa sherehe za mkesha ya mwaka mpya Sydney, Australia, Jan. 1, 2015.

فلپائن کے صدر نے طوفان سے ہونے والی تباہی کے بعد امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کے لیے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔

ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں جب کہ کئی آبادیاں مکمل طور پر صفحہ ہستی سے یا تو مٹ چکی ہیں یا پھر مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

الانگالانگ نامی قصبے میں پولیس اور فوج کے اہلکار اس ڈپو کی حفاظت پر معمور تھے لیکن انھیں پچھاڑتے ہوئے ہجوم وہاں سے لگ بھگ ایک لاکھ چاولوں کے تھیلے اٹھا کر بھاگ گیا۔