طوفان تھمنے کے بعد برف ہٹانے کا سلسلہ جاری

معمولات زندگی کے پوری طرح بحال ہونے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔

گورنروں اور میئروں نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فی الحال گاڑیاں چلانے سے گریز کریں تاکہ شاہراہوں اور گلیوں سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا جا سکے۔

اس طوفان کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو برف ہٹاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

شہر میں طوفان کی وجہ سے عائد کی گئی سفری پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔

اس شدید طوفان کے دوران تقریباً ڈھائی سے چار فٹ تک برفباری ہوئی۔

واشنگٹن میں برف کی دبیز تہہ کو ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو امریکہ کے سرکاری امور بند رہیں گے لیکن انتہائی ضروری عملہ اپنے کام پر موجود ہو گا۔

واشنگٹن اور اس کے گرد و نواح میں اسکول بند رہیں گے۔