امریکہ: کئی ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں

امریکہ کی مشرقی ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ​جہاں گذشتہ کئی روز سے موسم نقطہ ِانجماد سے نیچے گرا ہوا ہے۔

ماہرین ِموسمیات سب لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کر رہے ہیں۔

خراب موسم کے باعث اسکول اور کافی دفاتر بند ہو گئے۔

امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں درجہ ِحرارت منفی10 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

یہ موسم کی پہلی برف باری تھی جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایک سے ڈیڑھ انچ برف باری کی پیش گوئی گی تھی۔

کئی امریکی شہروں جیسا کہ شکاگو، بوسٹن اور اینڈیاپولس بھی سردی کی لپیٹ میں ہیں۔