امریکہ میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت

امریکہ کی سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دے دی ہے۔

اس فیصلے سے قبل امریکہ کی 36 ریاستوں میں ہم جنس شادیوں کی اجازت تھی۔

واشنگٹن میں سپریم کورٹ کے باہر موجود لوگ فیصلے کے بعد پرجوش دکھائی دیے

امریکہ میں ہم جنس پرست شادیوں کی حمایت کے رجحان میں اضافہ 2013 میں سپریم کورٹ کے دو تاریخی فیصلوں کے بعد ہوا۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد 14 امریکی ریاستوں میں ہم جنس پرستوں کی شادی پر عائد پابندی ختم ہو گئی ہے۔

اس فیصلے کے بعد جمعے کو ہم جنس پرستوں کی بڑی تعداد نے خوشی کا اظہار کیا۔

ہم جنس پرست کافی سالوں سے شادی کے لیے قانونی چارہ جوئی کر رہے تھے۔

سپریم کورٹ کے پانچ میں سے چار ججوں نے ہم جنس شادیوں کے حق میں فیصلہ دیا۔