ٹیکساس: چرچ میں فائرنگ

دن 11 بج کر 30 منٹ پر ایک شخص ٹیکساس ریاست کے سدرلینڈ اسپرنگز کی ایک بیپٹسٹ چرچ کے اندر داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ کار کے تعاقب کے دوران یا تو حملہ آور نے اپنے آپ کو گولی ماری یا پھر کسی شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، چرچ اپنی ہر ہفتے کی سروس کو یوٹیوب پر نشر کرتا ہے۔

چرچ میں فائرنگ کے بعد مسلح شخص باہر نکل کر کار میں جا بیٹھا۔

کاؤنٹی کے کمشنر، البرٹ گمیز نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

چرچ میں فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہاں عبادات کی جا رہی تھیں۔

حملے کے بعد کا ایک منظر