تھینکس گِونگ اور خریداری

امریکہ میں تھینکس گِونگ کے دن کا روایتی کھانا ’روسٹ ٹرکی‘ ہے۔

سنہ 1863میں نومبر کی چوتھی جمعرات کو  تھینکس گِونگ کی قومی تعطیل کا درجہ دیا گیا تھا۔

’تھینکس گِونگ‘ کے بعد اگلے روز کو بلیک فرائڈے‘ کہا جاتا ہے۔  اس سال بلیک  فرائڈے 29 نومبر کو ہے۔ اور یہ دن ابتدا ہے دراصل روایتی طو ر پر کرسمس یا نئے سال کی تعطیلات کے موقع پر دیئے جا نے والے تحفے و تحائف کی شاپنگ کے آغاز کی ۔

اس دن دوکاندار اور تاجر امید کر رہے ہیں کہ صارف زیادہ خرچ کریں گے۔

 اس خصوصی موقع پر دوکاندار معمول سے ہٹ کر ڈسکاونٹ آفر کرتے ہیں یا شپنگ اور سیلز ٹیکس پر چھوٹ دیتے ہیں ۔

امریکہ بھر میں متعدد شہروں میں سجے سٹور گاہکوں کے منتظر ہیں۔

لاکھوں افراد کاروں یا ٹرینوں میں یا ہوائی سفر کرکے اپنے گھرانوں کے ساتھ مل کر اِس دِن کی ضیافت کھاتے ہیں۔

امریکہ میں لوگ عام طور پر سال کے آخر ی دو مہینوں میں کپڑے ، الیکٹرانکس ، کھلونے اور ہر وہ چیز خریدتے ہیں جسے وہ پچیس دسمبر یا کرسمس کے روز تحفے کے طور پر دیتے ہیں۔

ایک خاتون خریداری کرنے کے بعد چیزیں اٹھائے ہوئے جا رہی ہیں۔

لوگوں کا خریداری کرتے ہوئے کا منظر