نائجر میں فوجیوں کی تربیت

امریکہ کی اسپیشل فورسز نائجر کے سرحدی علاقے دیفا میں مقامی فوجیوں کو تربیت فراہم کر رہی ہیں۔

اس مشق میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

واشنگٹن ساحل نامی علاقے میں اسلامی انتہا پسندوں سے نمٹنے کے لیے بھی فوجی تربیت دیتا آ رہا ہے۔

یہ سالانہ فوجی مشق ’فلنٹ لاک‘ کا حصہ ہے۔

نائجر کے صدر نے ایک مرتبہ پھر مختلف ملکوں کی افواج کے درمیان اطلاعات و معلومات کے تبادلے اور اسٹرٹیجک تعاون کی تقویت کے پروگراموں کی حمایت کی ہے۔

یورپی ممالک کی مغربی افریقہ میں دلچسپی سکیورٹی کے بارے میں ان کی بڑھتی ہوئی تشویش کو ظاہر کرتی ہے۔

ان سالانہ تربیتی مشقوں کا آغاز 2005 ء میں ہوا تھا۔

نائجر کے اس ساحلی علاقے میں 18 افریقی ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقیں بھی ہویئں۔

مغربی وسطی افریقہ کے بارے میں  امریکہ اور فرانس کے درمیان قریبی تعاون ہے۔

نائجر مغربی افریقہ میں واقع ہے۔