امریکہ کے ہاتھوں گھانا کو شکست

امریکہ نے فٹبال ورلڈ کپ کےاپنے پہلے میچ میں افریقی ملک گھانا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

برازیل میں کھیلا جانے والا ورلڈکپ کا یہ میچ انتہائی تیز رفتاری سے شروع ہوا۔

میچ کے پہلے ہی منٹ میں امریکہ کے کھلاڑی کلنٹ ڈیمسی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

کلنٹ ڈیمپسی کا  یہ گول فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا پانچواں تیز ترین گول تھا۔

میچ کے بیاسویں منٹ میں گھانا کے آندرے ایوو نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔
 

کھیل ختم سے ہونے چار منٹ قبل امریکہ کے کھلاڑی بروکس نے گول کیا جو اُن کی ٹیم کی جیت کا سبب بنا۔

گھانا نے امریکی گول پر کئی حملے کیے لیکن امریکی گول کیپر ہاروڈ دیوار بنے ہوئے تھے۔

گھانا کی ٹیم کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد اس میچ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

میچ آخری لمحات تک سنسنی خیز رہا۔

اسٹیڈیم میں امریکی شائقین فٹبال اپنی ٹیم کا متواتر حوصلہ بڑھاتے رہے۔

امریکی نائب صدر جو بائڈن اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان میں موجود تھے۔