امریکہ میں یوم تشکر کی تقریبات

امریکہ میں تھینکس گوینگ ڈے یعنی یوم تشکر کے تناظر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد خرید و فروخت اور تعطیلات منانے کے لیے گھروں سے نکلتے ہیں۔

독일 중부 모에르펠덴-발도르프 인근 공원에서 사슴들이 눈을 맞고 있다.

امریکہ میں ہر سال نومبر کی چوتھی جمعرات کو تھینکس گوونگ ڈے یعنی یوم تشکر کا تہوار منایا جاتا ہے۔

صدر براک اوباما تھنیکس گوونگ کے موقع پر امریکی روایت کے مطابق ’ٹرکی‘ کی جان بخشی کر رہے ہیں۔

ایک اندازاے کے مطابق یوم تشکر کی تعطیلات میں چار کروڑ 69 لاکھ افراد 50 میل یا اس سے زائد فاصلے کا سفر کریں گے۔

مختلف ملکوں میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد واقعات کے تناظر میں امریکہ بھر میں سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔

روایتی طور پر اس روز امریکی شہری اپنے اہلِ خانہ اور رشتے داروں سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور اکھٹے کھانا کھاتے ہیں جس کی خاص ڈش ’ٹرکی‘ ہوتی ہے۔