عظمٰی بخاری کے گھر آٹے کے تھیلے کس نے بھیجے؟

Your browser doesn’t support HTML5

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر بدھ کی صبح ایک ٹرک نے آٹے کی بوریوں کا ڈھیر لگا دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے ٹی وی پروگرام میں آٹا نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا، اس لیے اتھارٹی نے آٹا پہنچا دیا۔ عظمیٰ بخاری کے بقول یہ کام حکومت نے ان کا منہ بند کرانے کے لیے کیا۔