جمعرات، 23 ستمبر 2021 کا بلیٹن

Your browser doesn’t support HTML5

امریکی صدر جوبائیڈن نے غریب ملکوں کے لیے کووڈ 19 کی ویکسین کی 50 کروڑ سے زیادہ خوراکیں خریدنے کا اعلان کیا ہے؛ افغانستان میں طالبان نے جمعرات کی صبح طورخم کی سرحدی گزرگاہ کو ہر قسم کی دو طرفہ آمد و رفت اور تجارت کے لئے بند کردیا ہے؛ صوبہ پنج شیر سے تعلق رکھنے والے نورالدین عزیزی کو طالبان نے صنعت و تجارت کا قائم مقام وزیر مقرر کیا گیا ہے؛ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور عالمی برادری کی فوری مدد کے بغیر وہاں انسانی تباہی کا سامنا ہو سکتا ہے اور چین کے صدر ژی جن پنگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ توانائی پیدا کرنے کے متبادل ذرائع کی فراہمی پر مدد کرے گا۔