نیوز بلیٹن 2021-08-12

Your browser doesn’t support HTML5

بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی سوار تھے؛ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے منگل کے روز افغانستان کے لیے دو ارب ڈالر کے عطیات کی ایک بڑی اپیل کی ہے تاکہ فوری طور پر ملک کے دو کروڑ 40 لاکھ افراد کو بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد دی جا سکے، جن میں نصف تعداد بچوں کی ہے اور پاکستان نے ڈھاکہ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور آٹھ رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا ہے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔