جمعہ، 9 اپریل 2021 کا بلیٹن

Your browser doesn’t support HTML5

ملکۂ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ جمعے کی صبح 'ونڈسر کاسل' میں انتقال کر گئے؛ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دو الگ الگ جھڑپوں میں سات مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے؛ امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور اٹارنی جنرل میرِک گارلینڈ نے جمعرات کو امریکہ میں گن وائلینس یعنی بندوقوں اور پستولوں کے استعمال سے ہونے والے تشدد کو روکنے کے لیے تقریباً نصف درجن نئے انتظامی اقدامات کا اعلان کیا ہے اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے میکسیکو کی سرحد کے پار تنہا سفر کرنے والے تقریباً 19،000 بچوں کو تحویل میں لیا ہے۔