پیر 10 اگست کا بلیٹن

Your browser doesn’t support HTML5

کابل اور قندھار میں سڑک پر نصب بم دھماکوں میں 19 افراد ہلاک، افغان مصالحتی عمل کے لئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں طالبان کے چار سو قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا، پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں واضح کمی کے بعد ملک بھر میں کاروباری و تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق کھلنا شروع ہو گئی ہیں، بھارت میں ریکارڈ ایک ہزار سے زیادہ اموات اور مسلسل چھٹے روز کورونا وائرس کے مزید 62 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، بھارت کے سابق صدر پرنب مکھرجی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکیر حکومت پاکستان کی دعوت پر دو روزہ دورے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کی ہیں۔