پیر، 21 جون 2021 کا بلیٹن

Your browser doesn’t support HTML5

افغان صدر اشرف غنی اور ان کے کلیدی امن کار عبد اللہ عبد اللہ صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے لئے جمعے کے روز امریکہ پہنچ رہے ہیں؛ وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کو اپنی سر زمین پر اڈے استعمال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے گا؛ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا چار روزہ اجلاس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہو گیا ہے، اس اجلاس میں پاکستان کے لیے تجویز کردہ 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور امریکہ نے کہا ہے کہ وہ تائیوان کو کرونا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کر رہا ہے۔