منگل، 6 اپریل 2021 کا بلیٹن

Your browser doesn’t support HTML5

شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ- روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف بھارت کے دو روزہ دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جو کسی بھی روسی وزیر خارجہ کا نو سال میں پاکستان کا پہلا دورہ ہے؛ سعودی حکام نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران صرف ان افراد کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی جو کرونا ویکسین لگوا چکے ہوں گے؛ اردن کے شہزادہ حمزہ نے شاہی خاندان کے ذریعے ثالثی کے بعد شاہ عبداللہ سے وفاداری کا وعدہ کیا ہے اور پاکستان کے وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ کرونا سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔