منگل، 26 اکتوبر 2021 کا بلیٹن

Your browser doesn’t support HTML5

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان منگل کو ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد اور بیجنگ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے؛ وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان کے اہم ترین خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کے تقرر کی منظوری دے دی ہے؛ طالبان کے دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے پیر کو کہا ہے کہ حکومت افغانستان اور عوامی جمہوریہ چین کے اعلیٰ حکام دوحہ میں دو روزہ اہم مذاکرات کر رہے ہیں؛ سوڈانی فوج کے لیفٹینینٹ جنرل عبدل فتح البرہان نے مشترکہ سول ملٹری کونسل کو معزول کرکے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شارجہ آمنے سامنے ہیں۔