بدھ، 13 اکتوبر 2021 کا بلیٹن

Your browser doesn’t support HTML5

دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے سربراہان حکومت اور وزرائے خارجہ نے منگل کو ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران افغانستان میں مزید سرمایہ فراہم کرنے پر اتقاق کیا؛ یورپی یونین نے افغانستان کو ایک بڑی انسانی اور سماجی و معاشی تباہی سے بچانے کے لیے ایک ارب 15 کروڑ ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے؛ پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے اور ممبئی کی خصوصی عدالت نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی درخواست ضمانت پر سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی ہے۔