نیوز بلیٹن 2021-20-09

Your browser doesn’t support HTML5

افغانستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ کابل بین الاقوامی ہوائی اڈہ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے تیار ہے؛ داعش خراساں گروپ نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں جلال آباد میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف سات حملوں کا دعویٰ کیا ہے؛ فرانس نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میخواں آئندہ چند دنوں میں آسٹریلیا کی جانب سے پیرس کے ساتھ آبدوزوں کی خریداری کا معاہدہ ختم کرنے کے معاملے پر بات چیت کا ارادہ رکھتے ہیں؛ روس کی ایک یونیورسٹی میں ایک طالب علم نے پیر کے روز فائرنگ کی جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے؛ پاکستان کی حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے بل کو پاس کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔