واشنگٹن ’نیوی یارڈ‘ میں فائرنگ سے متعدد ہلاکتیں

نیوی نے اس واقعہ کی اطلاع سب سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر کے ذریعے دی۔; ٹوئیٹر پر پیغام میں تصدیق کی گئی کہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں پیر کو بحریہ کے ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں فائرنگ سے کم از کم 13 افراد کے ہلاک ہوگئے ہیں

اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔

واشنگٹن نیوی یارڈ میں فائرنگ سے متعدد ہلاکتیں

واشنگٹن نیوی یارڈ امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل سے تقریباً دو کلو میڑ کے فاصلے پر واقعہ ہے

سکیورٹی اہلکار مسلح شخص کو تلاش کرنے کے لیے بحریہ کی تنصیت میں داخل ہو گئے ہیں۔

نیوی کی تنصیب میں موجود کچھ لوگوں کو باہر نکال لیا گیا ہے جب کہ بعض نے اندر ہی محفوظ مقامات پر پناہ لے لی

ایف بی آئی کے مطابق مبینہ حملہ آور کا تعلق ریاست ٹیکساس کے قصبے فورتھ ورتھ سے ہے اور وہ امریکی فوج سے بحیثیت کانٹریکٹر منسلک تھا

س بارے میں میں متضاد اطلاعات ہیں کہ حملہ آور کے دو مشتبہ ساتھی مفرور ہیں جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیڈکوارٹر کی عمارت میں لگ بھگ تین ہزار افراد کام کرتے ہیں۔ فائرنگ کے بعد تنصیب میں موجود کئی لوگوں کو باہر نکال لیا گیا تھا جب کہ بعض نے فائرنگ سے بچنے کے لیے اندر ہی محفوظ مقامات پر پناہ لے لی تھی