لندن میں ’دہشت گردی‘، حملہ آور سمیت پانچ افراد ہلاک

برطانوی پارلیمان کے قریب لندن میں بدھ کو ہونے والے حملے میں حملہ آور سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

لندن کے ویسٹ منسٹر پل پر فائرنگ کے واقعہ میں 40 افراد زخمی ہوئے۔

لندن میں پارلیمنٹ کے قریب کے ایک حملہ آور نے وہاں موجود راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی حملہ آور چاقو لہراتا ہوا دوسرے پولیس افسر کی جانب بڑھا، موقعے پر موجود پولیس نے اسے گولی مار دی۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور تین عام شہری بھی شامل ہیں۔

لندن کے ٹرانسپورٹ کے ادارے کے مطابق پولیس کی درخواست پر ویسٹ منسٹر زیر زمین ریلوے سٹیشن کو بند کر دیا گیا تھا تاہم بعدازاں اسے کھول دیا گیا۔

وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لندن پارلیمان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی ہے۔

A wounded Palestinian photojournalist is evacuated during an anti-Israel protest against the U.S. President Donald Trump's Middle East peace plan, in Hebron in the Israeli-occupied West Bank.