تصاویر: داعش کے جانے کے بعد

ایک عراقی فوجی کے مطابق ایک خالی گھر میں پڑے یہ موبائل داعش کے جنگجو بم دھماکوں کے لیے استعمال کرتے تھے

داعش کے جنگجو یہ گاڑیوں خود کُش بم دھماکوں میں استعمال کرتے تھے۔ اب یہ گاڑیاں وفاقی پولیس کے ہیڈکوارٹر میں کھڑی ہیں۔

رقہ کے ایک اسکول میں میز پر داعش کا نشان بنا ہوا ہے

داعش کے زیرِ استعمال ایک فیکٹری جہاں مارٹر گولے تیار کیے جاتے تھے۔ اب اس پر شامی باغیوں کا قبضہ ہے

شامی فوج کا اہلکار خود کُش حملے میں استعمال ہونے والی پیٹی دکھا رہا ہے

داعش کے جنگجوؤں کے زیر استعمال رہنے والی وردی

شدت پسند تنظیم کے جنگجو اپنے پیچھے بہت سا اسلحہ بھی چھوڑ گئے ہیں۔

رقہ کے اسٹیڈیم میں داعش کی جانب سے بنایا گیا ایک ہسپتال جہاں ڈرپ لگی نظر آرہی ہے

رقہ کی ایک سڑک پر کھڑی خود کُش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی

جوس کی بوتل میں بنایا گیا ایک خود ساختہ بم 

خود کُش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے اندر بم رکھے نظر آرہے ہیں جنہں ناکارہ بنا دیا گیا ہے