پنجاب میں گندم کی فصل کی کٹائی

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اِن دِنوں گندم کی کٹائی جاری ہے۔

گندم کی کٹائی کے پہلے مرحلے میں کسان گندم کے خوشے کاٹ کر اُن کی گانٹھیں بناتے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں ان گانٹھوں (گندم کے خوشوں) کو تھریشر میں ڈال کر گندم کے دانے الگ کیے جاتے ہیں۔

تھریشر کے ذریعے گندم کے دانے ایک طرف سے نکلتے جاتے ہیں جب کہ باقی چھلکے اور خوشے الگ ہو جاتے ہیں۔

تھریشر سے حاصل ہونے والی گندم۔

 گندم کی فصل سے بھوسہ پیدا ہوتا ہے جسے توڑی بھی کہا جاتا ہے۔

گندم کے دانے علیحدہ ہو جانے کے بعد باقی بچ جانے والا بھوسہ مویشیوں کے چارے میں استعمال ہوتا ہے۔

کسان گندم کے بھوسے کو سال بھر کے لیے محفوظ کر لیتے ہیں۔

گندم کی فصل سے نکلنے والا بھوسہ گتا بنانے کے بھی کام آتا ہے۔

گندم کی فصل کی کٹائی کے بعد کسان اگلی فصل کی تیاری کرتے ہیں۔

گندم کے بعد اکثر چاول کی فصل کاشت کی جاتی ہے۔

جن کسانوں نے مارچ کے اوائل میں گندم کی فصل کاٹی تھی، اب انہوں نے دھان (چاول) کی فصل بونا شروع کر دی ہے۔

چاول کی فصل میں پانی زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

ٹیوب ویلز اور نہری نظام کے ذریعے فصلوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

کسانوں کی جانب سے لگائی گئی چاول کی فصل۔